جان تکرار کیوں ضروری ہے
جان تکرار کیوں ضروری ہے
طنز ہر بار کیوں ضروری ہے
لفظ اظہار کا ذریعہ ہیں
پر یہ اظہار کیوں ضروری ہے
جو مقدر ہے مل ہی جائے گا
تو یہ بیگار کیوں ضروری ہے
بولیاں ہی اگر لگانا ہیں
کوئی سرکار کیوں ضروری ہے
خود ہی درپے ہوں اپنے گھر کے جو
ان کو غدار کیوں ضروری ہے
کوئی منزل نہیں سفینے کی
پھر یہ پتوار کیوں ضروری ہے
ہم بریدہؔ مزاج ہیں سچ ہے
پر یہ دیوار کیوں ضروری ہے
ندیم بریدہؔ
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں